چکمنگلور 13/ نومبر(ایس او نیوز) بڑے نوٹوں پر پابندی کے بعد اب تک 500 اور 2000 کے نئے نوٹ لوگوں تک پہنچے بھی نہیں ہیں لیکن 2000 کے جعلی نوٹ مارکٹ میں آنےکی خبریں آنی شروع ہوگئی ہیں. خبر چكمگلور کے اے ایم سی مارکیٹ سے موصول ہوئی ہے جہاں 2000 روپے کا جعلی نوٹ کسی نے سبزی والے کو پکڑا دیا ہے۔ سبزی والے نے بعد میں اس نوٹ کو پولس کے حوالے کیا ہے اور پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے.
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اے پی ایم سی مارکٹ میں اشوک نامی پیاز کا بیوپاری کچھ گھنٹوں کے لئے باہر گیا تو دکان پر موجود لڑکے کے ہاتھ میں کسی نے دو ہزار کا نقلی نوٹ تھما کر پیاز لے گیا۔ اشوک جب واپس دکان پر آیا تو دو ہزار کا نوٹ دیکھ کر اُسے لگا کہ نوٹ کا کاغذ کچھ الگ قسم کا ہے۔ اسنوٹ کا رنگ نئے 2000 کے نوٹ کی طرح ہی تھا. نوٹ کو دیکھ کر لگا کہ اس کے کناروں کو کینچی سے کاٹا گیا ہے. اشوک نے شک کی بنیاد پرنوٹ کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ یہ نقلی ہے۔ عوام اس خبر پر حیران اور پریشان ہیں کیونکہ دو ہزار کا اصلی نوٹ ابھی پوری طرح لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں پہنچا ہے اور اس کی صحیح طور پر شناخت بھی نہیں ہوپائی ہے ،ایسے میں کوئی بھی اس صورتحال کا فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔
(/این بی ٹی/ڈی ڈبلیو)